نئی دہلی: منی پور میں چھٹی پر آنے والے ایک فوجی جوان سرتو تھانگتھنگ کوم کو نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے اغوا کر کے قتل کر دیا۔ وہ منی پور کے لیماکھونگ ملٹری اسٹیشن میں تعینات تھا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو منی پور کے امپھال مشرقی ضلع کے کھننگتھیک گاؤں میں فوج کے ایک سپاہی کی لاش برآمد ہوئی۔ جس کی شناخت کانگ پوکپی ضلع کے لیماکھونگ میں فوج کی ڈیفنس سیکیورٹی کور (DSC) پلاٹون کے سپاہی سرتو تھانگتھنگ کوم کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس کا تعلق امپھال ویسٹ کے ترونگ سے تھا۔
-
An IndianArmy soldier, Sep Serto Thangthang Kom (41), was abducted & later killed, by 3 unidentified miscreants, while on leave at Tarung, Happy Valley, Imphal West. He was deployed at DSC Platoon, Leimakhong, Manipur. He is survived by his wife & 2 children: PRO, Kohima &… pic.twitter.com/t1zYB2d4HK
— ANI (@ANI) September 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">An IndianArmy soldier, Sep Serto Thangthang Kom (41), was abducted & later killed, by 3 unidentified miscreants, while on leave at Tarung, Happy Valley, Imphal West. He was deployed at DSC Platoon, Leimakhong, Manipur. He is survived by his wife & 2 children: PRO, Kohima &… pic.twitter.com/t1zYB2d4HK
— ANI (@ANI) September 17, 2023An IndianArmy soldier, Sep Serto Thangthang Kom (41), was abducted & later killed, by 3 unidentified miscreants, while on leave at Tarung, Happy Valley, Imphal West. He was deployed at DSC Platoon, Leimakhong, Manipur. He is survived by his wife & 2 children: PRO, Kohima &… pic.twitter.com/t1zYB2d4HK
— ANI (@ANI) September 17, 2023
حکام کے مطابق فوجی سرتو کو صبح 10 بجے کے قریب ان کے گھر سے اغوا کیا گیا۔ ان کے 10 سالہ بیٹے کے مطابق جو اس پورے واقعہ کا واحد عینی شاہد بھی ہے، اس نے بتایا کہ اچانک تین آدمی ان کے گھر میں داخل ہوئے جب اس کے والد اور وہ گھر کے صحن میں کام کر رہے تھے۔ اچانک انہوں نے اس کے والد کے سر پر پستول تان کر اسے زبردستی سفید رنگ کی کار میں بٹھایا اور اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔
حکام نے اس کے بیٹے کے حوالے سے بتای کہ اتوار کی صبح تک فوجی کی کوئی خبر نہیں تھی۔ اتوار کی صبح تقریباً 9.30 بجے ان کی لاش امپھال ایسٹ میں سوگولمنگ پولیس اسٹیشن کے تحت مونگجام کے مشرق میں کھوننگتھیک گاؤں سے برآمد ہوئی۔ جس کی شناخت اس کے بھائی اور بہنوئی نے کی ہے۔ جنہوں نے کہا کہ سپاہی کے سر پر ایک گولی کا زخم تھا۔ جبکہ مقامی پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- منی پور میں مجاہد آزادی کی 80 سالہ بیوہ کو مسلح شرپسندوں نے زندہ جلا دیا
- منی پور کے ضلع بشنو پور میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم، 8 ہلاک
فوج سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بہادر سپاہی نے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ اہل خانہ کی خواہش کے مطابق آخری رسومات ادا کی جائیں گی، حکام نے بتایا کہ فوج نے سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کے لیے ایک ٹیم روانہ کی ہے۔ فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس قتل کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔