ETV Bharat / state

Assam Floods آسام میں سیلاب، امت شاہ کی مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی - آسام سیلاب پر مرکز سے ممکنہ مدد

آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ سیلاب سے ریاست میں تقریبا پانچ لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔' Amit Shah speaks to CM Himanta Sarma

آسام سیلاب میں امت شاہ نے مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 2:11 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام میں طوفانی بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما سے بات کی اور انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ شاہ نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ طوفانی بارش کی وجہ سے آسام میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور میں نے وزیراعلیٰ ہیمنت شرما سے بات کی ہے اور انہیں مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں پہلے ہی وہاں راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں اور ضرورت پڑنے پر صورت حال سے نمٹنے کے لیے مناسب تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تیار رکھا گیا ہے۔

شاہ نے کہا کہ مودی حکومت ہمیشہ بحران کے وقت آسام کے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور مرکز ریاستی حکومت کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائےگی۔ قابل ذکر ہے کہ آسام میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ 16 اضلاع میں تقریباً 4.89 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نلباڑی ضلع میں ایک شخص سیلاب کے پانی میں ڈوب گیا جس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ASDMA) کی سیلاب کی رپورٹ کے مطابق، صرف بجالی ضلع میں تقریباً 2.67 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Floods in Assam آسام کے سولہ اضلاع میں تقریباً پانچ لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.