ETV Bharat / state

'جماعت سے لوٹے سبھی افراد اپنی صحت کی جانچ کرائیں' - جماعت سے لوٹے سبھی افراد اپنی صحت کی جانچ کرائیں

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے صدر اور رکن پارلیمان مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد پر پورے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کورونا کا مرض بن گیا ہے۔

All those who have returned from Jamaat, must go for their health check up said  maulana badruddin ajmal
جماعت سے لوٹے سبھی افراد اپنی صحت کی جانچ کرائیں
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 10:34 PM IST

اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور رکن پارلیمان مولانا بدرالدین اجمل نے تبلیغی جماعت میں شامل ہونے کے بعد اپنے گھر واپس آنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پولیس سے خوفزدہ نہ ہوں۔ اپنے گھر سے نکل کر اپنی صحت کی جانچ کرانے کے لیے آگے آئیں۔ گھر جانے سے پہلے اپنی صحت کی جانچ کروائیں۔ آپ نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔ اس کے لیے کوئی آپ کو گرفتار نہیں کرے گا۔

انہوں نے تبلیغی جماعت کے عوام سے اپیل کی ہے اور کہا کہ یہ ایک بہت ہی خطرناک بیماری ہے۔ آپ سب اللہ کے لیے اپنی صحت کی جانچ کرائیں۔ آپ نے نہ تو کوئی ڈکیتی یا چوری کی ہے۔ آپ نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ ایک واقعہ ہونا تھا جو ہو گیا۔ دوسری بار غلطی نہ کریں۔

تبلیغی جماعت سے آئے لوگ اپنے آس پاس کے ذمہ دار لوگوں سے رابطہ کریں۔ خود ہسپتال جائیں۔ اپنے آپ کو، اپنے بچوں کو، اپنے پڑوسیوں اور کنبہ کو اس خطرناک بیماری سے بچائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.