میگھالیہ پولیس نے سنیچر کے روز ایسکارٹ دیکر پٹھارکاما کے راستے دس ٹرکوں کے ذریعے 470 مزدوروں کو کامروپ ضلع کے رانی میں لا کر آسام پولیس کو سونپ دیا۔ میگھالے میں پھنسے 470 مزدوروں کو رانی پولیس چوکی میں نام، پتہ درج کر کام روپ، برپیٹا، گوال پاڑا، کچھار سمیت آسام کے آٹھ اضلاع میں بسوں کے ذریعے مزدوروں کو ان کے گھر بھیج دیا گیا۔
معلوم ہو کہ جمعرات کو بھی 279 لوگوں کو میگھالے سے پانچ ٹرکوں کے ذریعے آسام۔ میگھالے کے سرھدی علاقے جوراباٹ لایا گیا تھا۔ جنہیں سکیورٹی کے ساتھ آسام پولیس نے بسوں کے ذریعے ریاست کے 14 اضلاع میں ان کے گھر بھیج دیا گیا تھا۔
اس موقع پر سنیچر کے روز کام روپ ضلع کے ایڈیشنل پولیس سپر ٹنڈنٹ سنجیو سیکیا، آسام ریاست کے اقلیتی مورچہ کے صدر مختار حسین خان سمیت بڑی تعداد میں سینئر افسر موجود تھے۔