ETV Bharat / state

انجمن اردو صحافت نے ایوارڈ یافتہ صحافیوں کو مبارکباد دی - Exchange4Media Group Awards

انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کی طرف سے ایکسچینج فار میڈیا گروپ ایوارڈ کے لیے منتخب صحافیوں کو مبارک باد پیش کی گئی۔ Jammu and Kashmir Urdu Journalist Association

Urdu Sahafat Award in Kashmir
Urdu Sahafat Award in Kashmir (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 11:49 AM IST

Updated : Oct 2, 2024, 3:44 PM IST

جموں: ایکسچینج فار میڈیا گروپ کی جانب سے 40 انڈر 40 میڈیا ایوارڈس 2022 کے لیے انجمن اردو صحافت کی طرف سے رپورٹر محمد اشرف گنائی (ای ٹی وی بھارت، جموں نمائندہ) اور رپورٹر میر فرحت مقبول (ای ٹی وی بھارت، سرینگر نمائندہ)، رپورٹر محمد اجود قاسمی (ای ٹی وی بھارت، جونپور اترپردیش نمائندہ)، اعجاز احمد ڈار (تعمیل ارشاد ملی میڈیا) اور بشارت رشید کو حتمی فہرست میں شامل کرنے پر انجمن اردو صحافت نے تینوں صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اصحاب صحافتی اصولوں اور اقدار کی راہ پر گامزن رہیں گے۔

Unjuman Urdu Sahafat congratulated the award winning journalists
انجمن اردو صحافت نے ایوارڈ یافتہ صحافیوں کو مبارکباد دی (ETV Bharat)

انجمن اردو صحافت کے سرپرست اعلیٰ حامد حمید صاحب، صدر ریاض احمد ملک، نائب صدر عشرت حسین بٹ اور جنرل سیکریٹری بلال فرقانی کے علاوہ منتخب نظم، کور گروپ اور جملہ ارکان تینوں اشخاص کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انجمن اردو صحافت نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ انجمن اردو صحافت جموں و کشمیر اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں کو صحافت کے میدان میں اعلیٰ مقام پر دیکھنے کی منتظر رہتی ہے۔ اس تقریب کا انعقاد 29 ستمبر 2023 کو دہلی کے انٹرنیشنل سینٹر لودھی روڈ میں دن کے 12 بجے ہورہا ہے، جہاں پر 40 صحافیوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا اور اس موقع پر ملک کی اردو صحافت کی نامور شخصیات ان صحافیوں کو اعزازات سے نوازیں گی۔

جموں و کشمیر میں اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں و نامہ نگاروں کی تنظیم ’ انجمن اردو صحافت ‘ جموں و کشمیر میں سب سے بڑی صحافیوں کی تنظیم ہے اور جموں و کشمیر کے ہر ایک ضلع میں ان کے ارکان ہیں اور یہ اردو صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2024, 3:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.