نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اے پی کے وجئے واڑہ کی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس سلسلہ میں تلگو اور انگریزی زبانوں میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس واقعہ میں مرنے والے افراد کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ساتھ ہی اس واقعہ میں جھلس جانے والے افراد کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
'ہر فرد کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں'
اسی دوران اے پی کی وزیرداخلہ ایم سُچریتا نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا 'ہوٹل لیز پر دی گئی تھی اور اس کو رمیش اسپتال کی جانب سے چلایا جارہا تھا جہاں آگ لگنے کے واقعہ کے وقت کووڈ-9کے 40 مریض زیرعلاج تھے اوردس طبی اسٹاف خدمات انجام دے رہے تھے'۔
انہوں نے کہا 'عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طورپر بچاو اقدامات کریں'۔