جموں و کشمیر کے سوپور میں بدھ کی صبح سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) پارٹی پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد ہلاک ہونے والا ایک جوان دیپ چند ورما، کا تعلق اتر پردیش کے سیکر ضلع سے بتایا گیا ہے۔
بھارتی فوج کی طرف سے سپاہی کا نام جاری ہونے کے فورا بعد ہی، فوجی کے آبائی گاؤں نے ان کی بہادری کو سلام پیش کیا۔
39 سالہ ورما نے 4 مارچ 2003 کو سی آر پی ایف میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ گذشتہ ایک سال سے جموں و کشمیر میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر تعینات تھے۔
انہوں نے 2004 میں شادی کی تھی۔ ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے تین بچے اور بیوی ہے۔
سی آر پی ایف کے مطابق، 'بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے ، سی آر پی ایف کی 179 بٹالین گشت کے فرائض کے لئے ماڈل ٹاؤن چوک سوپور پہنچی۔ جب فوجی دستے اپنے اپنے مخصوص مقامات پر قابض ہونے کے لئے گاڑیوں سے اتر رہے تھے تو قریب ہی کی ایک مسجد کے اٹاری میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس میں سی آر پی ایف کے جوان کانسٹیبل بھویا راجیش ، ہیڈ کانسٹیبل دیپ چند ورما ، نلیش چاوڈے اور کانسٹیبل دیپک پاٹل زخمی ہوگئے۔'
بعد میں دیپ چند زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔