ETV Bharat / state

Unique Protest of Youth آندھرا پردیش میں خراب سڑک پر نوجوان کا انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل - unique protest of youth in andhra pradesh

بارش کے موسم میں عموما سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہوجاتی ہیں، بارش کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے پڑجاتے ہیں جس کے باعث سڑک حادثات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ Unique Protest of Youth

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 23, 2023, 2:34 PM IST

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایلورو شہر میں خراب سڑکوں کی صورتحال پر برہمی کے اظہار کے طور پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ایک نوجوان سڑک پر پلنگ رکھ کر اس پر بیٹھ گیا۔ ذرائع کے مطابق اس نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوسکی نے خراب سڑک پر پانی میں اپنا پلنگ رکھ دیا اور اس پر بیٹھ گیا۔کچھ دیر بعد اسی سڑک پر سے گذرنے والی بس کے ڈرائیور نے اس پلنگ کے قریب اپنی بس کو روک دیا کیونکہ اس کے پلنگ کی وجہ سے وہاں سے بس کو گذرنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا۔

ویڈیو وائرل

اس نوجوان کا یہ احتجاج تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقامی افراد بھی وہاں جمع ہوگئے جنہوں نے اس نوجوان کے احتجاج کی حمایت کی اور بہتر سڑکوں کا مطالبہ کیا۔ بعض افراد نے اس نوجوان کو سمجھا کر اس کو احتجاج سے دستبردار کروایا۔ نوجوان نے اپنے انوکھے احتجاج کے ذریعہ حکام کی توجہ اس جانب کروانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ایلورو شہر کی ایسٹ اسٹریٹ علاقہ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے کئی اضلاع کے علاقوں میں سڑکوں کی ابتر صورت حال ہے جس کےباعث مقامی عوام اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بارش کے موسم میں تو سڑکیں مزید خستہ حالی کا شکار ہوجاتی ہیں، بارش کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے پڑجاتے ہیں جس کے باعث سڑک حادثات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور کئی افراد اس دوران ہلاکت کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.