ETV Bharat / state

حیدرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

شہر حیدرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب گچی باولی کے سیری لنگم پلی میں اُس وقت پیش آیا جب ان نوجوانوں کی اسپورٹس بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

حیدرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک
حیدرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Feb 11, 2020, 12:33 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:28 PM IST

مہلوکین کی شناخت سدی پیٹ ضلع کے رہنے والے 26سالہ ریلوے ملازم جی سنتوش اور ان کے رشتہ کے بھائی گریجویشن کے طالب علم ضلع کریم نگر کے رہنے والے21سالہ اے ریحن کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دونوں سنتوش کے گاڑی میں نانک رام گوڑہ سے ڈی ایل ایف کی سمت جارہے تھے تاہم الکٹرک سب اسٹیشن کے قریب پہنچنے پر گاڑی چلانے والے نوجوان نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔
حادثہ اتنا شدتھا کہ ریحن ہوا میں اڑ کر گرپڑااور شدید زخمی ہونے پر موقع پر ہی وہ ہلاک ہوگیا جبکہ سنتوش کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو مردہ قراردیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 11:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.