ETV Bharat / state

آندھرا پردیش میں انکاونٹر، دو ماونواز ہلاک - KILLED POLICE ENCOUNTER

اے پی کے ضلع وشاکھاپٹنم میں انکاونٹر میں دو ماونواز ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

FILE PHOTO
author img

By

Published : Mar 16, 2019, 7:35 PM IST

اے پی کے ضلع وشاکھاپٹنم میں انکاونٹر میں دو ماونواز ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

یہ انکاونٹر گزشتہ شب ضلع وشاکھاپٹنم کے پیدابایالا منڈل کے پیداکونڈاپلی گاوں کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جب سی آر پی ایف کی 198بٹالین کے ملازمین اور اے پی پولیس کے ملازمین تلاشی کی کارروائی انجام دے رہے تھے، عین اسی وقت ماونوازوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کا جواب انہوں نے دیا ۔

انکاونٹر کے بعد دو ماونوازوں کی لاشیں مقام واقعہ سے دستیاب ہوئیں ۔ساتھ ہی دودیسی ساختہ ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔پولیس نے کہاکہ پیدابایالا ایریا کمیٹی کے رکن سدھیر کی قیادت میں تقریبا20ماونواز بوراڈی مامڈی علاقہ پہنچے اور گرے ہاونڈس و اسپیشل پارٹی پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس نے فوری طورپر اس کا جواب دیا ۔

اس واقعہ میں ایک سی آر پی ایف کا جوان بھی زخمی ہوگیا۔پولیس نے ان ماؤنوازوں کی ہنوز شناخت نہیں کی ہے۔زخمی سی آر پی ایف جوان کو علاج کے لئے ویزاگ کے اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.