ETV Bharat / state

بجلی کے تار کی زد میں آنے سے دو افراد ہلاک - Two killed in electric shock

ضلع اننت پور میں بجلی کے تار کی زد میں آنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔

بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دو افراد ہلاک
بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 2:20 PM IST

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں افراد ضلع کے اورواکونڈہ گاؤں میں بجلی کے تار کے زد میں آگئے۔

پولیس نے کہا کہ رمیش اور ملیش جو دونوں بھائی تھے، خنزیروں کو پالتے ہوئے اپنا ذریعہ معاش حاصل کررہے تھے۔ ایک عہدیدار نے ان سے اصرار کیا کہ ان خنزیروں کو نواحی علاقہ لے جائے۔ جب وہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے خنزیروں کو نواحی علاقہ لے جارہے تھے تو یہ دونوں بجلی کے تار کے زد میں آگئے جو آبپاشی کے تالاب کے قریب لگایا گیا تھا۔

ان کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے پولیس اسٹیشن جانے والی سڑک کے قریب ان کی لاشوں کو رکھ کر دھرنا دیا اور نامناسب رویہ کے نتیجہ میں ان کی موت کے لیے محکمہ بجلی کے عہدیداروں کو ذمہ دار قرار دیا۔

تاہم پولیس نے انصاف کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس احتجاج کو ختم کروایا۔ بجلی کے محکمہ کے اگزیکٹیو انجینر مرلی کرشنا مقام واقعہ پر پہنچے اور کہا کہ وہ اعلی عہدیداروں کے علم میں اس واقعہ کو لائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.