ETV Bharat / state

Chittoor Road Accident چتور سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - Road Accident in Andhra Pradesh

اے پی کے ضلع چتور میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو لوگ ہلاک ہلاک ہو گئے۔ بنگالورو سے بیلم پلی جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ Road Accident in Andhra Pradesh

چتور سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
چتور سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 12:14 PM IST

چتور: ریاست آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک دس ماہ کا بچہ اور ایک شخص ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ چتور ضلع کے گنگاورم میں اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی مال بردار گاڑی کو ایک کار نے ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ کار میں سوار دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بنگالورو سے بیلم پلی جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس سلسلہ میں چتور پولیس نے ایک معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سات جنوری 2023 کو آندھرا پردیش کے سری ستیہ سائی ضلع میں کہرے کے نتیجہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میں کہرے کے سبب راستہ صاف نظر نہ آنے کی وجہ سے لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا تھا جس کے نتیجہ میں لاری نے بیل بنڈی کو ٹکر دے دی تھی۔ اس حادثہ میں بیل بنڈی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جن کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: AP Road Accident آندھرا پردیش سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.