دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،“انھیں ان کی غلطی کی سزا دی گئی ہے۔”
درندوں کے لئے یہ ایک اچھا سبق ہے جو خواتین کے ساتھ اس طرح کی حرکت کرتے ہیں۔
پورا ملک اس معاملے میں ملزمین کے خلاف کی گئی کاروائی کی ستائش کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ پولیس انکاونٹر کی تعریف کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ دیشا زیادتی اور قتل کے ملزمین کی ہلاکت پر افسوس کررہے ہیں رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ انکاؤنٹر کی مذمت کرنے والے ملک کے غدار ہیں۔