ETV Bharat / state

وزیراعلی ریڈی نے فلم شوٹنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:33 AM IST

آندھرا پردیش حکومت نے ریاست میں فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعلی ریڈی نے فلم شوٹنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی
وزیراعلی ریڈی نے فلم شوٹنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی

امراوتی میں ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ساتھ ہوئی ٹالی ووڈ ستاروں کی ملاقات کے بعد وزیر اعلی نے ریاست میں فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ اس وفد میں شامل تلگو اسٹار چرنجیوی اور ناگ ارجن نے بھی وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

چرنجیوی اور ناگ ارجن سمیت ٹالی ووڈ کے بڑے ستاروں نے منگل کے روز وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کا شکریہ ادا کیا، کیوں کہ آندھرا پردیش حکومت نے ریاست میں فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعلی سے میٹنگ میں 'باہوبلی' کے ہدایت کار ایس ایس راجامولی، پروڈیوسر ڈی سریش بابو، سی کلیان، دامودر پرساد اور دیگر سمیت تلگو فلم انڈسٹری کی بڑی بڑی شخصیات نے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے بارے میں وزیراعلی سے ملاقات کی۔

وزیر اعلی نے انہیں ریاست میں تلگو فلم انڈسٹری میں مکمل تعاون اور ترقی کی یقین دہانی کروائی۔ فلم انڈسٹری کے نمائندے گزشتہ روز سہ پہر کو حیدرآباد سے خصوصی پرواز کے ساتھ امراوتی پہنچے۔

حالانکہ حیدرآباد میں تلگو کی صنعت کی بنیاد ہے، لیکن آؤٹ ڈور شوٹنگ آندھرا کے خطے میں ہوتی ہے۔ تقسیم کے بعد بھی ، ٹی ایف آئی (تلگو فلم انڈسٹری) حیدرآباد کا مرکز رہا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ، تمل ناڈو اور مہاراشٹرا میں پہلے ہی شوٹنگ کی اجازت دی جاچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.