ETV Bharat / state

Andhra Pradesh Road Accident آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک - آندھرا پردیش سڑک حادثہ

آندھراپردیش کے ضلع سری ستیہ سائی میں کار حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں اس حادثہ میں زخمی دو بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ Road accident in AP

آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 12:08 PM IST

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سری ستیہ سائی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے کنگاراپلی منڈل کے پروت دیورپلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے سافٹ ویر انجینئر جوڑارمیا، گوپی ناتھ اپنے بچوں اوررشتہ داروں کے ساتھ بنگالورو سے بذریعہ کارحیدرآباد واپس ہورہے تھے کہ کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ Road accident in Sri Sathya Sai district

حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ جوڑا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران رشتہ دارخاتون کی موت ہوگئی جبکہ اس حادثہ میں زخمی دو بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثہ کا مقام دلخرا ش منظر پیش کررہا تھا۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے حادثہ کی شکار گاڑی کو سڑک سے ہٹاکر اس سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In AP آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ، چار ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.