84 سالہ ہری چندن 1971 میں جن سنگھ سے جڑے۔ انہیں اڈیشہ میں جن سنگھ کا رکن شوریٰ اور جنرل سکریٹری بھی مقرر کیا گیا تھا۔
1977 میں جنتاپارٹی کے وجود میں آنے کے بعد ہری چندن نے اس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں انہوں بی جے پی میں شامل ہوئے اور 1980 تا 1988 پارٹی کے ریاستی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
ہری چندن نے 1988 میں دوبارہ جنتا پارٹی کا دامن تھاما اور 4 اپریل 1996 کو انہوں نے پھر سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
ہری چندن 2004 سے 2009 تک اڈیشہ اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ وہ پیشہ سے وکیل ہیں۔
وہیں بی جے پی کی ایک اور سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی سابق رکن انوسوئیا اوئیکے کو چھتیس گڑھ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
راشٹرپتی بھون کی جانب سے آج جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق محترمہ اوئیکے اور ہری چندن کی تقرری ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے نافذ العمل ہوگی۔
62 برس کی اوئیکے 2006 سے 2012 تک مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی رکن رہی ہیں۔ اس وقت وہ نیشنل کمیشن فار شیڈول ٹرائبس کی نائب صدر ہیں۔
واضح رہے کہ ای ایس ایل نرسمہن کو 2009 میں متحدہ آندھراپردیش کا گورنر مقرر کیا گیا تھا اور 2014 میں علحدہ تلنگانہ کے بعد دونوں تلگو ریاستوں کے مشترکہ گورنر کی حیثیت سے ای ایس ایل نرسمہن خدمان انجام دے رہے تھے۔