ریاست آندھراپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے وائی ایس آر پر الزام لگایا ہے کہ ریاست میں جب سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی برسراقتدار آئی ہے اس وقت سے تلگودیشم کے کارکنوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے اننت پور ضلع کے دورہ کے لیے کڑپہ ایرپورٹ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر اسی طرح حملے ہوتے رہے تو تلگودیشم پارٹی خاموش نہیں رہے گی۔