پولیس نے بتایا کہ ضلع کرشنا کے گڈی واڑہ ٹوٹاون پولیس اسٹیشن سے وابستہ وجے کمار نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ آندھراپردیش میں پیش آیا۔
ایلورو سے تعلق رکھنے والے سنہ 2012 بیچ کے وجے کمار کی سب سے پہلے تعیناتی ہنومان جنکشن میں ہوئی تھی جہاں ایک بیوٹیشن سے اس کے ناجائز تعلقات پر اس کو معطل کیا گیا تھا تاہم معطلی برخواست ہونے کے بعد اس کی شادی ایلورو کی ایک لڑکی سے تین ماہ پہلے ہوئی تھی۔
اس کے باوجود وہ بیوٹیشن سے تعلقات رکھے ہوا تھا اور ایک اپارٹمنٹ میں اس کے ساتھ مقیم تھا۔
اس کے ارکان خاندان نے کہا کہ بیوٹیشن کے دباو پر ہی اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
پولیس نے کہا کہ اس معاملہ کی تمام زاویوں سے جانچ کی جائے گی۔