انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پون کلیان نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی نے وعدہ خلافی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں 2014 کے عام انتخابات کے وقت نریندر مودی سے حیدرآباد میں ملاقات کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ آندھراپردیش کی عوام کو عام انتخابات کے بعد خصوصی درجے کا 'لڈو' ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے باسی لڈو دیا۔
کانگریس چاہتی تھی کہ پانچ برسوں میں خصوصی درجہ دلائے تب جی جے پی نے کہا تھا کہ ہمیں دس سال دیے جائے دونوں پارٹیوں نے صرف آندھراپردیش کی عوام کو دھوکہ دیا ہے وعدہ خلافی کی ہے۔
پون کلیان نے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو پر نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ انہوں نے بھی ہمیشہ وعدہ خلافی کی ہے۔