ETV Bharat / state

Chandrababu Naidu graft case ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو بدعنوانی معاملے میں راجہ مہیندرا ورم سنٹرل جیل منتقل - نائیڈو کے بیٹے اور سابق وزیر نارا لوکیش

تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کو پیر کی صبح سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔ آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کو اتوار کو وجئے واڑہ کی ایک عدالت نے اسکل ڈیولپمنٹ بدعنوانی معاملے میں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں دیا ہے۔Naidu moved to Rajamahendravaram Central Jail

Naidu moved to Rajamahendravaram Central Jail

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 10:17 AM IST

راجامہیندرا ورم (آندھرا پردیش): تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کو بدعنوانی کے ایک کیس کے سلسلے میں پیر کی صبح سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔ اآندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کو اتوار کو اسکل ڈیولپمنٹ بدعنوانی کیس میں وجئے واڑہ کی ایک عدالت نے 14 دن کی عدالتی عدالتی تحویل میں دیا ہے۔نائیڈو کے بیٹے اور سابق وزیر نارا لوکیش کو جیل میں اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی گئی۔ جب نائیڈو کو سنٹرل جیل منتقل کیا گیا تو تیلگو دیشم پارٹی کے کیڈر اور لیڈر اپنے رہنما کو دیکھنے کے لیے وجئے واڑہ سے راجہ مہیندرا ورم تک سڑکوں پر اتر آئے۔ اپوزیشن لیڈروں نے چندرابابو نائیڈو کو اس انداز میں بدعنوانی کیس میں گرفتار کئے جانے کی مذمت کی ہے۔ نارا لوکیش نے جگن موہن ریڈی حکومت پر ہرطریقہ اپناتے ہوئے اپوزیشن لیڈروں کی آواز کو دبانے اور ریاست میں 'تباہ کن سیاست' کرنے کا الزام لگایا۔ ایک ٹویٹ میں وہ جذباتی ہو گئے اور کہا کہ مبینہ بدعنوانی کیس میں جس طرح ان کے والد کو نشانہ بنایا گیا اس سے ان کا خون کھول رہا ہے۔

بہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش کے سابق وزیراعلیٰ کو اسکل کارپوریشن اسکام میں ملزم اے37 کے طور پر نامزد کیاگیا

کل سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا نے سی آئی ڈی عدالت میں نائیڈو کی طرف سے بحث کی اور کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو آنے والے عام انتخابات سے قبل، فائدہ اٹھانے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہونے والے ہیں۔ جنا سینا پارٹی کے لیڈر اور اداکار پون کلیان نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں کیونکہ وہ ماضی میں غیر قانونی اثاثہ جات کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.