ETV Bharat / state

آندھراپردیش حکومت کی ناکامی کے سبب کورونا  میں بے تحاشہ اضافہ - Jagan Mohan Reddy

تلگودیشم پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ آندھراپردیش این چندرا بابو نے ریاست میں کورونا وائر کے پھیلاؤ میں اضافہ کےلیے جگن موہن ریڈی کی زیرقیادت حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا۔

Rise In COVID-19 Cases Reflect Failure Of Andhra Government: Chandrababu Naidu
آندھراپردیش حکومت کی ناکامی کے سبب کورونا معاملات میں بے تحاشہ اضافہ
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 12:01 PM IST

چندرابابو نائیڈو نے عوام کے نام لکھے ایک کھلے خط میں اپیل کی کہ وہ کورونا کے خطرات سے محفوظ رہنے کےلیے ہر ممکنہ احتیاطی اقدامات کریں۔

انہوں نے ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں بے تحاشہ اضافہ پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں وہ پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے باوجود الیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کیا تھا اور جس کے بعد وائی ایس آر سی پی کے رہنماؤں نے ریلیز اور ہجوم کو جمع کرتے ہوئے انتخابی تشہیر شروع کردی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ شروع ہوگیا جبکہ آج بھی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو عوام کی صحت کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ وہ صرف سیاسی مفادات حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.