ETV Bharat / state

اے پی میں بڑے پیمانے پر ایمبولنس گاڑیوں کا آغاز

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس وبا کی روک تھام اور مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے بڑے پیمانہ پر ایمبولنس گاڑیوں کے آغاز پر ریاستی حکومت کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اے پی میں ایمبولنس گاڑیوں کے آغاز پر راج دیپ سردیسائی کا ٹویٹ

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 6:50 PM IST

سرکردہ صحافی راج دیپ سردیسائی نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام اور مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے حکومت اے پی کی جانب سے آج بڑے پیمانہ پر ایمبولنس گاڑیوں کے آغاز پر ریاستی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹ پر اپنے پیام میں ریاستی حکومت کے اس اقدام کی ستائش کی۔سردیسائی نے کہا کہ جنوبی ہند کی ریاستیں کورونا کوکنٹرول کرنے میں دیگر سے ایک قدم آگے ہیں۔اے پی نے 1088ایمبولنس گاڑیوں کا آغاز کیا ہے جن میں موبائل کلینکس بھی ہیں تاکہ ریاست کے ہر گھر میں جانچ کی جاسکے۔

ان کو لوکل ہیلتھ سینٹرز، ڈاکٹرز سے بھی مربوط کیاگیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی اس خصوص میں ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ دیگر بھی ان کی تقلید کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.