ETV Bharat / state

وزیراعظم نے تلنگانہ کے وزیراعلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی - حکمران جماعت

وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر اہم شخصیات نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے تلنگانہ کے وزیراعلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 1:44 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:52 PM IST

چندرشیکھرراو جن کو کے سی آر کہا جاتا ہے کو دی گئی اپنی مبارکبادی کے ٹوئیٹ میں مودی نے طویل عمری اور بہتر صحت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔مسٹر راو کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والی اہم شخصیات میں پڑوسی ریاست اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی،تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابو بھی شامل ہیں۔

تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے بھی مسٹر راو کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی بہتر صحت اور طویل عمری کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

وزیراعلی کی سالگرہ کی تقاریب بڑے پیمانہ پر منائی جارہی ہیں۔سابق وزیر و خیریت آباد کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر نے حمایت نگر میں پوجا کی اور طلبہ کے ساتھ مل کر شجرکاری کے پروگرام میں حصہ لیا۔حکمران جماعت ٹی آرایس کے پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں بھی یہ تقاریب بڑے پیمانہ پر منعقد کی گئیں۔

اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پارٹی کارکنوں نے جشن مناتے ہوئے کے سی آرکو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر بڑے پیمانہ پر شجرکاری بھی کی گئی کیونکہ وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی و وزیراعلی کے فرزند کے تارک راما راو نے تمام سے خواہش کی تھی کہ ہر فرد ایک پودا لگاتے ہوئے وزیراعلی کو سالگرہ کا تحفہ دے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.