ETV Bharat / state

رکن اسمبلی کورونا مثبت

رکن اسمبلی بھومنا کروناکر ریڈی، اے پی کوویڈ کوارڈی نیشن کمیٹی کے صدر ہیں۔

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 5:03 PM IST

رکن اسمبلی کورونا مثبت
رکن اسمبلی کورونا مثبت

آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی بھومنا کروناکر ریڈی کورونا سے متاثر ہوئے۔ان کا علاج تروپتی کے ایک ہسپتال میں کیاجارہا ہے۔

رکن اسمبلی جو اے پی کوویڈ کوارڈی نیشن کمیٹی کے صدر ہیں، نے اس وباسے مرنے والے افراد کی لاشوں کی آخری رسومات میں شریک ہوکراس انفکشن سے متاثر ہونے کے تعلق سے لوگوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے عوام کے خوف کو دور کرنے کے لئے بیداری پیدا کی تھی۔اس بیداری کے حصہ کے طورپر رکن اسمبلی نے خود مثال قائم کی تھی اور کوویڈ سے متاثرہ شخص کی لاش کی تدفین میں شرکت کی تھی تاہم 26اگست کو وہ خود اس وبا سے متاثر ہوگئے۔قبل ازیں ان کے فرزند بھی اس سے متاثر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ متعدد ایسے واقعات پیش آئے، جہاں کورونا سے مرنے والے افراد کی آخری رسومات ادا کرنے کےلیے افراد خاندان اور رشتے دار سامنے نہیں آئے جس کی وجہ سرکاری عملے کو اسے انجام دینا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:انویتا کے مکمل علاج کی وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.