یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب لڑکی کے والدین پولیس سے رجوع ہوئے اور اس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کی۔
لڑکی کے موبائل سگنلس کی بنیاد پر اس کا پتہ ضلع کے بروڈی پیٹ میں چلا۔ جب پولیس اس مقام پر پہنچی تو لڑکی کی لاش ایک اور نوجوان کے لاش کے ساتھ پائی گئی۔
پولیس نے ان دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔ جانچ پر پتہ چلا کہ یہ دونوں کالج کے وقت سے ہی اچھے دوست تھے تاہم بعد ازاں ان کی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ یہ نوجوان پرائیویٹ بینک میں کام کرتا تھا اور لڑکی ہسپتال میں برسرخدمت تھی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ان دونوں کے والدین نے ان کی شادی کے لئے رضامندی ظاہر نہیں کی جس کے نتیجہ میں ان دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔