آندھرا پردیش کے ضلع سوریاپیٹ میں ایک جوڑے نے خودکشی کر لی، دراصل دونوں کی ذات مختلف ہونے کی وجہ سے والدین نہیں مانے، جس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ لیا۔
اوسرو نویں اور کیشا بوئینا مہیش وری گذشتہ کچھ ماہ سے پیار میں تھے اور دونوں گاوں چندو پٹلا کے رہائشی تھے، دونوں کے ماں باپ نے ذات مختلف ہونے کی وجہ سے شادی کرانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ایک پیڑ کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیے
حیدرآباد: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
دونوں میں سے مہشوری ابھی نابالغ تھی، پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور کارروائی جاری ہے۔
بھارت میں ہر دن ذات پات کے سلسلے میں لوگ ایک دوسرے کا قتل کر رہے ہیں، ایسے واقعات اکثر دیہاتوں میں سننے کو ملتے ہیں۔