تلنگانہ سے شراب کو آندھراپردیش منتقل کیا جارہا تھا تاہم منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں نندی گاما زون کے جنالاگڈا چیک پوسٹ کے قریب ٹاسک فورس نے تقریبا دو لاکھ روپئے مالیت کی شراب ضبط کی۔
پولیس نے چار افراد کو غیر مجاز طر پر لاک ڈاون کے دوران شراب منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کی بائیکس کو بھی ضبط کرلیا۔
اس کاروائی کے بعد تلنگانہ اور اے پی کی سرحدوں پر نگرانی میں شدت پیداکردی گئی ہے۔اے پی حکومت نے شراب کی قیمتوں میں 50فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔اس اضافہ کا مقصد شراب کے پینے سے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔