ETV Bharat / state

آندھراپردیش: نقل مکانی کرنے والے مزدوروں پر لاٹھی چارج - آبائی مقام بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا

ریاست آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ان مزدوروں نے آبائی مقام بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

نقل مکانی کرنے والے مزدوروں پر لاٹھی چارج

author img

By

Published : May 4, 2020, 3:49 PM IST

ضلع مغربی گوداوری کے کوورو شاہراہ پر جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، بہار، اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا 300 مزدور جمع ہوکر دھرنا دیا۔ اس دھرنے کے نتیجہ میں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔ اس دھرنے کی اطلاع کے ساتھ ہی ڈی ایس پی وہاں پہنچے جنہوں نے ان مزدوروں کو سمجھانے اور ان کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ 'ان کی آبائی ریاستوں سے ان کو واپس لینے کے لیے اجازت نہ ملنے تک ان کو واپس نہیں بھیجا جاسکتا۔ اس موقع پر حالات اس وقت خراب ہوگئے جب ان مزدوروں نے پولیس پر سنگباری کی اور شیشوں سے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے ان مزدوروں کو منتشر کردیا۔

یہ تمام مزدور دریائے گوداوری میں ریت کی مزدوری کا کام کرتے ہیں۔ موجودہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ افراد آندھرا میں ہی پھنس گئے۔ ان کی ریاستوں کی جانب سے ان کو واپس لینے کے لیے کسی بھی قسم کی گاڑیوں کا انتظام نہیں کیاگیا ہے جس کے نتیجہ میں ان مزدوروں کو بھیجنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.