ریاست میں اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کلکٹر ویراپانڈین نے کہاکہ ضلع میں اس مرض کے متاثرین کی تعداد میں 6 کا اضافہ ہوا ہے۔
نئے معاملات کے درج ہونے کے بعد ضلع میں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 98 تک جاپہنچی جبکہ ایک شخص کی اس وائرس سے موت ہوئی اور پانچ افراد کو روبہ صحت ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔