ETV Bharat / state

کرنول میں بھیانک سڑک حادثہ، 14 افراد ہلاک - زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا

یہ حادثہ ہفتے کی صبح کی اولین ساعتوں میں اے پی کے کرنول ضلع کے مدارپورم گاؤں میں پیش آیا۔ اجمیر شریف جارہے لوگوں کی ایک وین لاری سے ٹکراگئی۔ پولیس کے مطابق مدن پلی ٹاون کے ون ٹاؤن علاقہ سے تعلق رکھنے والے 18 افراد زیارت کیلئے اجمیر جارہے تھے ۔ راستے میں ان کی وین کے ڈرائیور نے توازن کھو دیا اور یہ وین روڈ ڈیوائیڈرسے ٹکرانے کے بعد سڑک کی دوسری طرف ایک تیز رفتار لاری سے ٹکراگئی۔

کرنول میں بھیانک سڑک حادثہ، 14 افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 14, 2021, 6:45 AM IST

Updated : Feb 14, 2021, 2:26 PM IST

آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے مدارپورم سے درگاہ اجمیر شریف زیارت کیلئے جا رہے لوگوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس خطرناک حادثہ میں 14افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں 8 خواتین، پانچ مرد اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ دیگر چار بچے شدید زخمی ہوگئے۔

کرنول میں بھیانک سڑک حادثہ، 14 افراد ہلاک

یہ حادثہ ہفتے کی صبح کی اولین ساعتوں میں اے پی کے کرنول ضلع کے مدارپورم گاؤں میں پیش آیا۔ حادثے میں زائرین کی ایک وین لاری سے ٹکراگئی۔ پولیس نے بتایا کہ مدارپورم ٹاون کے ون ٹاون علاقہ سے تعلق رکھنے والے 18 افراد زیارت کیلئے اجمیر جارہے تھے۔ راستے میں ان کی وین کا ڈرائیور توازن کھو بیٹھا اور یہ وین روڈ ڈیوائیڈرسے ٹکرانے کے بعد سڑک کی دوسری طرف ایک تیز رفتار لاری سے ٹکراگئی۔ یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ 14افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کے لئے کرنول کے جی جی ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں ایک لڑکے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین کے پرخچے اڑ گئے۔ وین میں پھنسی لاشوں کو کرین کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد نکالا گیا۔

حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے راحت کام شروع کردیئے۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔ مرنے والوں کے پاس موجود آدھار کارڈ اور فون نمبرات کی تفصیلات کی بنیاد پر ان کی شناخت ضلع چتور کے بالاجی نگر کے رفیع، جعفر، دستگیر کے خاندانوں کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ حادثہ رات تقریبا4.30 بجے پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت 65 سالہ نذیر بی، 50 سالہ دستگیر،46 سالہ اے جان، 16 سالہ سمیرہ، 15 سالہ امیرون، 36 سالہ رفیع، 30 سالہ مصطفی، ایک سالہ ریان، 32 سالہ جعفر ولی، 25 سالہ روشنی، 34 سالہ نازیہ، 63 سالہ امیرجان، 55 سالہ نذیر (ڈرائیور)، 38 سالہ شفیع (میکانک) کے طورپر کی گئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر جی ویراپانڈین اور ایس پی فقیرپا جائے حادثہ پر پہنچے۔ ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ وین کا ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کے نتیجہ میں اس نے وین کے اسٹیرنگ سے توازن کھو دیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور اپوزیشن لیڈر این چندرابابونائیڈو نے اس حادثہ پر صدمہ کا اظہارکیا۔ وزیراعلی نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو مناسب اور بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔

Last Updated : Feb 14, 2021, 2:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.