حلقہ لوک سبھا کرنول سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجیو کمار کے چھ ارکان خاندان کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔
سنجیوکمار کے مطابق متاثرہ ارکان خاندان کا گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اسی سالہ والد، دو بھائی اور بھائیوں کی بیویاں، ان کا بھتیجا کورونا سے متاثر پائے گئے۔
سنجیو کمار نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ ارکان مستحکم ہیں اور ان میں ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سبھی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اے پی کے ضلع کرنول میں حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجیو کمار کے خاندان کے 6اراکین کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے۔ کرنول ضلع میں تاحال 292مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔
سنجیو کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے 6ارکان خاندان بشمول ان کے بھائی کوویڈ19سے مثبت پائے گئے۔ ان کا علاج سرکاری اسپتال میں کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان تمام کی حالت مستحکم ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے دعوی کیا کہ ان کے کرنول میں سب سے زیادہ نمونے حاصل کئے گئے ہیں،اسی لئے کوروناوائرس کے زیادہ تر معاملات مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن جماعت کے لیڈروں کے الزامات کو مسترد کردیا کہ حکومت ضلع میں ان مثبت معاملات میں اضافہ کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ سات ڈاکٹرس ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے اور ایک ڈاکٹر کی حال ہی میں موت واقع ہوئی جس سے ضلع میں صورتحال کے کافی سنگین ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ریاستی حکومت نے پرنسپال سکریٹری اجئے جین کو اس ضلع میں تعینات کیا ہے تاکہ صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ تین کوویڈ19خصوصی اسپتال ضلع میں قائم کئے گئے ہیں جہاں پر 252مثبت مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے۔