ETV Bharat / state

آندھراپردیش: 1088 ایمبولنس گاڑیوں کا افتتاح - ونٹی لیٹرس اور عصری طبی آلات

آندھراپردیش میں کسی بھی قسم کی طبی ہنگامی صورتحال میں جانوں کے اتلاف کو روکنے کے لیے 108 اور 104 گاڑیوں کو متعارف کیا ہے جن کی تعداد 1068 ہے۔

آندھراپردیش: 1088 ایمبولنس گاڑیوں کا افتتاح

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 1:51 PM IST

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج وجئے واڑہ بنز سرکل میں 1088 ایمبولنس گاڑیوں کا افتتاح کیا۔ اس افتتاح کے فوری بعد ان ایمبولنس گاڑیوں کو الاٹ کردہ اضلاع کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے حصہ کے طور پر حکومت نے ان ایمبولنس گاڑیوں کو متعارف کیا ہے۔ ان میں عصری طبی آلات بھی لگائے گئے ہیں۔

قبل ازیں اوسطا 1,19,545 افراد کے لیے ایک ایمبولنس گاڑی ہواکرتی تھی تاہم اب ہر 74,609 افراد کے لیے ایک ایمبولنس گاڑی دستیاب ہے جو عالمی تنظیم صحت کے معیار کے لحاظ کے مطابق ہے۔

ریاستی حکومت نے اے ایل ایس ایمبولنس گاڑیوں کو ونٹی لیٹرس اور عصری طبی آلات جیسے کارڈیووسکولر ریسکیوور اور بلڈ آکسیجن کنٹرول سے لیس کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ریاستی حکومت نے 412 ایمبولنس گاڑیوں کی خریداری کی۔ ان گاڑیوں کا استعمال موجودہ 336 گاڑیوں کے ساتھ کیا جائے گا۔ ان خریدی گئی نئی 412 گاڑیوں کے منجملہ 282 بیسک لائف سپورٹ سے متعلق ہیں اور بقیہ 104 ایمبولنس گاڑیوں کو اے ایل ایس ایمبولنس گاڑیوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔

مزید 26 نیو ناٹل کیر ایمبولنس گاڑیوں کو طبی نگہداشت کی فراہمی کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ حکومت نے ریاست میں کسی بھی قسم کی طبی ہنگامی صورتحال میں جانوں کے اتلاف کو روکنے کے لیے 108 اور 104 گاڑیوں کو متعارف کیا ہے جن کی تعداد 1068 ہے۔

حکومت نے اس مقصد کے لیے 200.15 کروڑ روپئے صرف کیے ہیں۔ ہر برس ان گاڑیوں کی مرمت کے لیے تخمینی مصارف 318.93 کروڑ روپئے کے ہوں گے۔ شہری علاقوں میں کسی بھی فون کال پر یہ ایمبولنس گاڑیاں 15 منٹ کے اندر پہنچ جائیں گی جبکہ مواضعات میں کسی بھی قسم کی طبی ہنگامی صورتحال میں یہ ایمبولنس گاڑیاں اندرون 15منٹ پہنچ جائیں گی۔

ریاست کے قبائلی اور ایجنسی علاقوں میں ان کو طبی ہنگامی صورتحال پر اندرون نصف گھنٹہ پہنچنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے حصہ کے طور پر ریاستی حکومت نے قبل ازیں 108 ایمبولنس گاڑیوں کو اڈوانسڈ لائف سپورٹ ایمبولنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ان گاڑیوں کو عصری طبی آلات سے لیس کیا جا سکے اور ان کا استعمال کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال میں کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.