اس ملاقات کے دوران متحدہ اے پی کی تقسیم کے موقع پر موجودہ ریاست سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل،معاشی طورپر پسماندہ آندھراپردیش کو مدد کرنے کی مودی سے خواہش کی گئی۔اے پی کے لئے آنے والے زیرالتوا فنڈس کی اجرائی،اور خصوصی درجہ پر فیصلہ کرنے کی بھی جگن نے درخواست کی۔
اس موقع پر جگن نے ان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
30 مئی کو جگن وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔
اتوار کی صبح جگن حیدرآباد سے دہلی روانہ ہوئے،جس کےفوری بعد سیون ریس کورس میں واقع پی ایم ہاوز پہنچے۔
اس موقع پر جگن نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔