ETV Bharat / state

ISRO GAGANYAAN Test Flight گگن یان کی تجرباتی اڑان کچھ دیر کیلئے ملتوی - گگن یان مشن کا تجربہ

ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ میں گگن یان مشن کی پہلی بغیر پائلٹ تجرباتی اڑان کے لانچ کو موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گگن یان کی اس تجرباتی اڑان کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ Gaganyaan Mission Test Flight Postponed

ISRO Gaganyaan Mission
ISRO Gaganyaan Mission
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 9:25 AM IST

Updated : Oct 21, 2023, 10:30 AM IST

سری ہری کوٹا: گگن یان مشن کی پہلی بغیر پائلٹ تجرباتی اڑان کے لانچ کو کچھ 'پریشانی' کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب اسرو اس کی پرواز کے نئے شیڈول کے بارے میں جلد ہی اعلان کرے گا۔ تجرباتی اڑان کے لیے فرسٹ لانچ پیڈ سے صبح 8.00 بجے کا مقرر کیا گیا تھا۔ اسرو کی جانب سے پہلے لفٹ آف کو 8:30 بجے صبح شیڈول گیا۔ تاہم اسرو کی جانب سے تازہ ترین اپڈیٹ میں کہا گیا کہ لفٹ آف کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے لانچ کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔

  • #WATCH | Gaganyaan’s First Flight Test Vehicle Abort Mission-1 (TV-D1) launch on hold

    ISRO chief S Somnath says, The lift-off attempt could not happen today...engine ignition has not happened in the nominal course, we need to find out what went wrong. The vehicle is safe, we… pic.twitter.com/wIosu113oT

    — ANI (@ANI) October 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

گگنیان پروگرام کے کریو اسکپ سسٹم کا مظاہرہ کرنے والی پہلی بغیر پائلٹ کی تجرباتی اڑان کے لیے وہیکل ابورٹ مشن-1 (ٹی وی-ڈی1) کی 12.5 گھنٹے کی الٹی گنتی جمعہ کے روز شام 7.30 بجے آندھراپردیش میں سری ہری کوٹا کے شار علاقے میں شروع کی گئی تھی۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے ذرائع نے جمعہ کے دن بتایا تھا کہ مختصر دورانیہ کا یہ مشن ہفتے کی صبح 8 بجے فرسٹ لانچ پیڈ سے لانچ کیا جائے گا اور پورا مشن 531 سیکنڈ (تقریباً نو منٹ) تک چلے گا۔ یہ فلائٹ ٹیسٹ مجموعی طور پر گگنیان پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • #WATCH | Gaganyaan Mission | Sriharikota, Andhra Pradesh: ISRO to launch first test flight (TV-D1 Flight Test) today from the First launch pad at SDSC-SHAR, Sriharikota. It will be a short-duration mission. pic.twitter.com/OZ3Vr5dv6o

مزید پڑھیں: اسرو کا سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ

اسرو نے کہا کہ "فرسٹ لانچ پیڈ سے ٹیک آف سے لے کر کریو ماڈیول کی لینڈنگ تک پوری پرواز کا سلسلہ سری ہری کوٹا سے 10 کلومیٹر دور سمندر میں پیراشوٹ کی تعیناتی کے ذریعہ 531 سیکنڈ تک جاری رہے گا۔" اسرو نے کہا کہ ٹیک آف کے تقریباً 60 سیکنڈ بعد ٹیسٹ گاڑی - کریو ایسکیپ سسٹم کے ساتھ - 11.7 کلومیٹر کی اونچائی پر وہیکل (ٹی وی) سے الگ ہو جائے گی اور مزید 30 سیکنڈ کے بعد سی ایم-سی ای ایس 148.7 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے 16.7 کلومیٹر اونچائی پر علیحدہ ہوگی۔ یہ کارروائی بالآخر سری ہری کوٹا کے ساحل سے تقریباً 10 کلومیٹر دور سمندر میں سی ایم کی محفوظ لینڈنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

Last Updated : Oct 21, 2023, 10:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.