امراوتی: اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شمالی ساحلی آندھرا پردیش، یانم اور جنوبی ساحلی آندھرا پردیش کے مختلف مقامات پر زبردست بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی ساحلی آندھرا پردیش، یانم، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما کےمختلف مقامات پر بجلی اور تیز ہواؤں (40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) کے ساتھ ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 25، 26 اور 27 اپریل کو شمالی ساحلی آندھرا پردیش، یانم، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما کے مختلف مقامات پر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔
جبکہ اگلے پانچ دنوں کے دوران شمالی ساحلی آندھرا پردیش، یانم، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں کئی مقامات پر یا چند مقامات پر یا ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش، یانم (پڈوچیری) میں چند مقامات پر اور رائلسیما میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔ وہیں رائلسیما کے اننت پور میں ہفتہ کو سب سے زیادہ 40 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل مارچ ماہ میں تلنگانہ میں ہوئے بارش نے فصلوں کا کافی برباد کردیا تھا۔ جس کے بعد کسانوں کی جانب سے حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
یواین آئی