ETV Bharat / state

وشاکھا پٹنم میں گیس رساؤ، 11 افراد کی موت - ویشاکھا پٹنم کی خبریں

وشاکھا پٹنم کے گوپال پٹنم میں گیس رساؤ سے 11افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ متعدد افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاع ہے-

ویشاکھا پٹنم کے گوپال پٹنم میں گیس رسائی سے آٹھ افراد کی موت

author img

By

Published : May 7, 2020, 9:25 AM IST

Updated : May 7, 2020, 3:43 PM IST

ریاست آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم کے گوپال پٹنم میں واقع ایل جی پالی میرس وپاگنٹا کمپنی میں گیس رساؤ کا سانحہ پیش آیا ، اس میں 11 افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ متعدد افراد بے ہوش ہوگئے ، انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وشاکھا پٹنم میں گیس رساؤ، نوافراد کی موت

بتایا جارہا ہے کہ آر آر وننکٹ پورم میں واقع وشاکھا ایل جی پالیمر کمپنی سے خطرناک زہریلی گیس کا رساؤ ہوا ہے۔ اس زہریلی گیس کی وجہ سے فیکٹری کے تین کلو میٹر کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ فی الحال پانچ گاؤں خالی کرالیے گئے ہیں۔ سیکڑوں لوگ سردرد، قئے اور سانس لینے جیسے تکلیف کے ساتھ اسپتال پہنچے ہیں۔

ویشاکھا پٹنم کے گوپال پٹنم میں گیس رسائی سے آٹھ افراد کی موت
ویشاکھا پٹنم کے گوپال پٹنم میں گیس رسائی سے آٹھ افراد کی موت

گھنٹوں محنت کے بعد رساؤ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیکٹری کے آس پاس سے 3 ہزار لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ ابھی 200 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سی ایم جگن موہن ریڈی بھی وشاکھا پٹنم پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

ابھی تک 11 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ درجنوں لوگوں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اس میں زیادہ تر بزرگ اور بچے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 200 لوگوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوپال پورم کے پراپیویٹ اسپتال میں بھی اسپتال کا انتظام کیا گیا ہے۔

حالانکہ گیس لکیج کی اصلی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ موقع پروشاکھا پٹنم کے ڈی ایم وی ونے چند پہنچے اور حالات کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے کے اندر حالات کو کنٹرول میں کرلیا گیاہے۔

وشا کھا پٹنم میونسپل کمشنر کے کمشنر شری جنا گملا نے کہا کہ شروعاتی رپورٹ کے مطابق پی وی سی یا اسٹیرینے گیس کا رساؤ ہوا ہے۔ لکیج کی شروعات صبح 2:30 بجے ہوئی۔ گیس رساؤ کی زد میں آس پاس کے سیکڑوں لوگ ا ٓگئے اور کئی لوگ بے ہوش ہوگئے جبکہ کچھ لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی۔

موقع پرا ین ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی لگائی گئی ہیں اور گاؤں سے لوگوں کو باہر نکالا جارہا ہے۔ پولیس افسران لوگوں سے گھر سے باہر نکالنے کی اپیل کررہے ہیں اور محفوظ جگہ پر جانے کو کہہ رہے ہیں۔ ساتھ ہی لوگوں سے متاثر علاقوں میں نہ جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔

دوسری طرف وزیرداخلہ امت شاہ نے کہاکہ وشاکھاپٹنم گیس سانحہ پر ہماری نظرہے۔ اس واقعے سے متعلق تمام معلومات حاصل کررہے ہیں

یاد رہے ایل جی پالیمرس انڈسٹری کا قیام 1961 میں ہندوستان پالیمرس کے نام سے کی گئی تھی۔ کمپنی پالیسٹاایرینے اور اس کے کوپالیمارس کی پیداوار کرتی ہے۔ 1978 میں یوبی گروپ کے میک ڈاول اینڈ کمپنی لمٹیڈ میں ہندوستان پالیمرس کا انضمام کرلیا گیاتھا اور پھر یہ ایل جی پالمرس انڈسٹری ہوگئی۔

Last Updated : May 7, 2020, 3:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.