ETV Bharat / state

گوداوری: چار گاڑیاں باہم ٹکرائیں، دو افراد شدید زخمی

اے پی کے ضلع مغربی گوداوری میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ اس حادثے میں چار گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Four vehicles collided with each other two people injured
اے پی:چار گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔دو افراد شدید زخمی
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 2:14 PM IST

یہ حادثہ ضلع کی 16 نمبر قومی شاہراہ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں سے گذرنے والی ایک کار خراب ہوگئی۔ اس کار کو وہاں سے لے جانے کیلئے ریکوری وین طلب کی گئی۔

کار کو لے جانے کے دوران نیلور سے وشاکھاپٹنم جانے والی آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی اور وین کو ٹکر دے دی۔

اس بس کے پیچھے کرناٹک سے اوڈیشہ جانے والی پرائیویٹ ٹر اویلس کی بس نے آرٹی سی بس کو ٹکر دے دی۔پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے پیچھے گجرات سے وشاکھاپٹنم بندرگاہ کو روانہ ہونے والی جیپ نے پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کو ٹکر دے دی۔

اسی دوران حادثہ کے بعد ٹہری ہوئی جیپ کو پیچھے سے آنے والی منی لاری نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں جیپ، منی لاری کے ڈرائیورس شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ایلوروکے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچی جس نے مقام حادثہ کا جائزہ لیا اور اس حادثہ کا سبب بننے والی گاڑیوں کو وہاں سے ہٹانے کا کام کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.