ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کی - زہر پی کر خودکشی

آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کرلی ہے، پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

اے پی: ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کی

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 2:09 PM IST

حیدرآباد: مایوسی کے عالم میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ کرنول ضلع کے وڈے گیری علاقہ میں ٹی وی میکانک 42 سالہ پرتاپ اس کی بیوی 36سالہ ہیم لتا، 17سالہ بیٹے جینت اور 14سالہ بیٹی رشیتا نے کل شب زہر پی کر خودکشی کرلی۔

ویڈیو

پڑوسیوں کی جانب سے دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود دروازہ نہیں کھولنے پر پڑوسیوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور جب دروازہ کھولا گیا تو ان کی لاشیں پڑی ہوئی پائی گئیں۔

مزید پڑھیں:عثمانیہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس لیڈر جے سریش نامعلوم افراد کے حملہ میں زخمی

پولیس کو وہاں سے ایک خودکش نوٹ برآمد ہوا جس میں کہا گیا کہ کورونا سے حال ہی میں رشتہ داروں، ساتھیوں کی موت پر مایوسی کے عالم میں وہ یہ انتہائی اقدام کررہے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور جانچ شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.