حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں بڑی تعداد میں منشیات ضبط کی گئیں۔ ٹاسک فورس کی ٹیم نے ممنوعہ شئے کو فروخت کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپئے مالیت کی 71 گرام منشیات ضبط کی۔ یہ ملزمین، منشیات کو فروخت کرنے کے لئے بنگلورو سے وشاکھاپٹنم پہنچے تھے۔ Drugs seized in Visakhapatnam
بتایاجاتا ہیکہ نئے سال کی تقاریب میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو یہ منشات فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ملزمین کانشانہ نوجوان تھے۔پولیس نے ان کے قبضہ سے منشیات کے ساتھ ساتھ سل فونس اور کار کو بھی ضبط کرلیا۔اس کار میں منشیات لائی گئی تھیں۔ Drugs Smuggling Case in Visakhapatnam
یہ بھی پڑھیں: Drugs Smuggling in Poonch پونچھ میں ایل او سی کے قریب دو بہنیں ممنوعہ نشیلی اشیاء سمیت گرفتار
یو این آئی