ETV Bharat / state

Prakasam Road Accident اے پی کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک - آندھرا میں کار اور آر ٹی سی بس کے درمیان ٹکر

آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم میں کار اور آر ٹی سی بس کے درمیان ٹکر ہوا جس میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے دوران تین لوگوں نے موقعے پر ہی دم توڑ دیا جب کہ ایک نے ہسپتال میں آخری سانس لی۔ road accident in Andhra Pradesh

اے پی کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک

author img

By

Published : May 29, 2023, 1:30 PM IST

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اننت پور۔ امراوتی ایکسپریس ہائی وے فلائی اوور پر اُس وقت پیش آیا جب کار کا آر ٹی سی بس سے تصادم ہوگیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس کار میں 6 افراد سوار تھے۔ یہ کار رانگ روٹ سے سروس روڈ کے ذریعہ فلائی اوور پر چڑھ رہی تھی۔ اس کے ڈرائیور نے مخالف سمت سے آنے والی آرٹی سی بس کو نہیں دیکھا۔ یہ بس کافی تیز رفتار سے آرہی تھی۔ دونوں گاڑیوں کا تصادم اتنا خطرناک تھا کہ کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام اور ایمرجنسی سرویسس وہاں فوری طور پر مدد کے لئے پہنچیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم علاج کے دوران ایک کی موت ہوگئی جبکہ دیگر زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی۔ واضح رہے کہ 27 مئی کو آندھرا پردیش کے ضلع باپٹلہ میں لاری کے نہر میں الٹ جانے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی ۔ وہیں تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر ایک کار سڑک پر ٹہری ہوئی ڈی سی ایم گاڑی سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ پیر کی صبح رینبو اسپتال کے سامنے پیش آیا جس میں سیکورٹی گارڈ اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ حادثہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے سبب پیش آیا۔اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Ambulance Accident مظفرنگر میں سڑک حادثہ، ایمبولینس میں سوار تین افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.