ETV Bharat / state

Abdul Nazeer Appointed as Governor ایودھیا معاملے میں فیصلہ سنانے والی بنچ کے رکن جسٹس عبدالنذیر گورنر بنے

author img

By

Published : Feb 12, 2023, 10:58 AM IST

Updated : Feb 12, 2023, 5:31 PM IST

ایودھیا معاملے میں فیصلہ سنانے والی بنچ کے رکن رہے جسٹس عبدالنذیرکو آندھراپردیش کا نیا گورنرمقرر کیاگیا ہے۔ جسٹس نذیر 4 جنوری 2023 کو سپریم کورٹ سے سبکدوش ہوئے تھے۔

ایودھیا تنازعہ کیس کی سماعت کرنے والے جج عبدالنذیر گورنر بنے

نئی دہلی: ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اتوار میں نئے گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ اسی در اثناء ایودھیا معاملے کی سماعت کرنے والے جج عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس نذیر سپریم کورٹ کے اس بنچ کے رکن تھے، جس نے ایودھیا کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی (ریٹائرڈ) کو راجیہ سبھا کا رکن بنایا جا چکا ہے۔ سابق جج ایس عبدالنذیر حال ہی میں سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ وہ مشہور 'ایودھیا بابری مسجد تنازعہ' کیس کی سماعت کرنے والی پانچ ججوں کی بنچ کا حصہ رہے ہیں۔

سابق جج ایس عبدالنذیر کا تعلق کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع سے ہے۔ جسٹس نذیر 5 جنوری 1958 کو پیدا ہوئے اور 18 فروری 1983 کو بطور وکیل پریکٹس شروع کیا۔ انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں پریکٹس کی اور 12 مئی 2003 کو ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر ہوئے۔ جسٹس نذیر 4 جنوری کو ریٹائر ہوئے۔ سپریم کورٹ سے ان کے الوداعی کے دوران سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ نے جسٹس نذیر کی سادگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس 2019 تک پاسپورٹ بھی نہیں تھا اور وہ چند ہفتے پہلے ملک سے باہر پہلی بار ماسکو گئے تھے۔ ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا تھا کہ ' ابھی تک ان کی واحد شناخت اس کا ڈرائیونگ لائسنس اور جج آئی ڈی تھی۔ اس کا پاسپورٹ 2019 میں بنایا گیا تھا۔

بتا دیں کہ جسٹس نذیرکو فروری 2017 میں کرناٹک ہائی کورٹ کے جج سے سپریم کورٹ کے جج کے طورپر ترقی دی گئی تھی۔ وہ پُٹوسوامی معاملہ، طلاق ثلاثہ معاملہ کے ساتھ ساتھ بابری مسجد معاملہ اور نوٹ بندی معاملہ کی بنچ کا بھی حصہ رہے تھے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جسٹس عبدالنذیرکی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ جسٹس نذیر کی پیدائش کرناٹک کے دکشن کرناٹک کے بولی وائی علاقہ میں 1958کو ہوئی تھی۔ انہوں نے منگالورو کے ایس ڈی ایم لا کالج سے قانون کی ڈگری کی تکمیل کے بعد 18فروری 1983میں ایڈوکیٹ کے طورپر اپنا اندراج کروایا تھا۔12 مئی 2003 کو کرناٹک کے ایڈیشنل جج بنائے جانے سے پہلے انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں پریکٹس کی تھی اور بعد ازاں ان کو ترقی دیتے ہوئے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Acting Chief Justice Appointment جسٹس دیواکر الہ آباد، جسٹس سونیا گریدھر گوکانی گجرات کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

Last Updated : Feb 12, 2023, 5:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.