امراوتی: سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے جمعرات کو آندھرا پردیش میں حکمراں جماعت وائی ایس آر سی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ وائی ایس آر سی پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی موجودگی میں امباتی تروپتی رائیڈو نے وزیراعلی کے آفس میں وائی ایس آر سی پی میں شمولیت اختیار کی اور ریڈی نے پارٹی کا اسکارف ان کے گلے میں ڈال کر رائیڈو کا استقبال کیا۔
اس دوران وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے علاوہ نائب وزیراعلیٰ کے نارائنا سوامی اور لوک سبھا رکن پی متھن ریڈی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو آئی پی ایل میں چنئی کے لیے کھیلتے تھے۔ وہ اس سال کی آئی پی ایل جیتنے والی چنئی سپر کنگز ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ تاہم وہ اس سال کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے۔ جس کے بعد انھوں نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔
-
సీఎం క్యాంప్ కార్యాలయంలో ముఖ్యమంత్రి శ్రీ వైఎస్ జగన్ సమక్షంలో వైఎస్సార్ కాంగ్రెస్ పార్టీలో చేరిన ప్రముఖ భారత క్రికెటర్ అంబటి తిరుపతి రాయుడు.
— YSR Congress Party (@YSRCParty) December 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
ఈ కార్యక్రమంలో పాల్గొన్న డిప్యూటీ సీఎం నారాయణ స్వామి, ఎంపీ పెద్దిరెడ్డి మిథున్ రెడ్డి.#CMYSJagan#AndhraPradesh @RayuduAmbati pic.twitter.com/QJJk07geHL
">సీఎం క్యాంప్ కార్యాలయంలో ముఖ్యమంత్రి శ్రీ వైఎస్ జగన్ సమక్షంలో వైఎస్సార్ కాంగ్రెస్ పార్టీలో చేరిన ప్రముఖ భారత క్రికెటర్ అంబటి తిరుపతి రాయుడు.
— YSR Congress Party (@YSRCParty) December 28, 2023
ఈ కార్యక్రమంలో పాల్గొన్న డిప్యూటీ సీఎం నారాయణ స్వామి, ఎంపీ పెద్దిరెడ్డి మిథున్ రెడ్డి.#CMYSJagan#AndhraPradesh @RayuduAmbati pic.twitter.com/QJJk07geHLసీఎం క్యాంప్ కార్యాలయంలో ముఖ్యమంత్రి శ్రీ వైఎస్ జగన్ సమక్షంలో వైఎస్సార్ కాంగ్రెస్ పార్టీలో చేరిన ప్రముఖ భారత క్రికెటర్ అంబటి తిరుపతి రాయుడు.
— YSR Congress Party (@YSRCParty) December 28, 2023
ఈ కార్యక్రమంలో పాల్గొన్న డిప్యూటీ సీఎం నారాయణ స్వామి, ఎంపీ పెద్దిరెడ్డి మిథున్ రెడ్డి.#CMYSJagan#AndhraPradesh @RayuduAmbati pic.twitter.com/QJJk07geHL
اپنے آئی پی ایل کیریئر کے دوران رائیڈو نے 204 میچوں میں 4332 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 22 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ امباتی رائیڈو نے 55 بین الاقوامی ون ڈے میچ میں بھارت کی نمائندگی بھی کی، جس میں انھوں نے 47.06 کی اوسط سے 1694 رنز بنائے۔ آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سیاست میں آنے کا اعلان کیا تھا، اُس وقت صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں آندھرا پردیش کی سیاست میں قدم رکھنا چاہتا ہوں اور ایک ٹھوس لائحہ عمل کے ساتھ اس میدان میں قدم رکھوں گا کہ مجھے سیاست میں کس طرح آگے بڑھنا ہے۔
امباتی رائیڈو کی سیاست میں انٹری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب لوک سبھا انتخابات 2024 بہت ہی قریب ہے۔ اس سے پہلے بھی رائیڈو کے بارے میں خبر آئی تھی کہ وہ مچھلی پٹنم سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ لیکن اب پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کی وہ لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں