مسٹر دیو نے حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر ریاست کی حکمران جماعت تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی اور تلگودیشم نے ان کو اراکو حلقہ لوک سبھا سے امیدوار بنایاہے۔ تاہم کشور چند ر دیو کی سیاسی وارث سمجھی جانے والی ان کی بیٹی شروتی دیو میں ہی برقرار ہیں ،کانگریس نے ان کو اسی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے جس کے سبب باپ اور بیٹی کے درمیان اس حلقہ میں اہم مقابلہ ہونے جارہا ہے۔
شروتی نے ماحولیاتی قوانین کی تعلیم حاصل کی ہے۔وہ جونیر وکیل ہیں اور سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینیئر لیڈر کپیل سبل کے تحت پریکٹس کر رہی ہیں۔ وہ سماجی کارکن، مصنف بھی ہیں۔ ان کے انتخابی میدان میں اترجانے سے اس ایس ٹی طبقہ کے لئے محفوظ نشست پر مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔
شروتی نے ماضی میں اپنے والد کے لئے بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلائی تھی ۔