انہوں نے تبصرہ کیا کہ مرضی کے مطابق حکومت نے آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی اجلاس کے باوجود ایوان میں ان کرایوں میں اضافہ کے لیے رائے نہ لینے پر بھی حکومت پر شدید برہمی ظاہر کی۔ ان کرایوں میں اضافہ کے خلاف چندرا بابو کی قیادت میں اصل اپوزیشن تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی نے سکریٹریٹ کے فائر اسٹیشن کے قریب احتجاج کیا۔
تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے جس میں تلگو زبان میں لکھا گیا تھا کہ اضافی شدہ بس کرایوں کو فوری کم کیا جائے۔
ایک پلے کارڈ پر تحریر تھی کہ آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ کے ذریعہ وزیراعلی جگن نے ایک اور دھوکہ دیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرا بابو نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور کونسل میں ارکان کو اعتماد میں لیے بغیر یہ اضافہ مرضی کے مطابق کیا گیا ہے جو افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کرایوں میں کیوں اضافہ کیا گیا یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔
انتخابات سے پہلے ایک وعدہ کیا گیا تھا کہ کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کو جنت دکھائیں گے لیکن اب عوام کو دوزخ دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس اضافہ کی مذمت کی۔