ETV Bharat / state

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا 9 اور10جنوری کو آندھرا پردیش کا دورہ - لوک سبھا اتنخابات

Election Commission team on visit to Andhra pradesh ریاست آندھرا پردیش کا مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم ریاستی اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر دورہ کریں گی جہاں وہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔

election commission
election commission
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 3, 2024, 2:21 PM IST

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کی ٹیم عام انتخابات کی تیاری کے لیے اس ماہ کی 9 اور 10 تاریخ کو آندھرا پردیش کا دورہ کرے گی۔ عہدیداروں کی ایک ٹیم سی ای سی کی قیادت میں اس تلگو ریاست کا دورہ کرے گی جہاں عام انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ عہدیدار ووٹر لسٹ میں پائی جانے والی غلطیوں، فہرست کی شکایات کی جانچ کا جائزہ لیں گے۔

شراب کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے چیک پوسٹ کے قیام جیسے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ ٹیم فیلڈ لیول آبزرویشن کے لیے جائے گی۔ ضلع کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ریاست کے چیف الکٹورل آفیسر کو چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور انتخابات سے متعلق ڈیوٹی انجام دینے والے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات میں ہر پارٹی کے دو سے زیادہ امیدوار انتخاب لڑنے کے خواہشمند

واضح رہے کہ تلگو ریاست آندھرا پردیش میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر ریاست میں حکمراں پارٹی سمیت سبھی پارٹیاں سرگرم ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ لوک سبھا انتخابات بھی ہونے والے ہیں جس کے لئے بھی تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.