ETV Bharat / state

دلت ملازم کا سرمونڈھنے کا واقعہ، سات افراد گرفتار - اسی دوران دلت تنظیموں نے اس معاملہ پر احتجاج کیا ہے

ریاست آندھرا پردیش کی وشاکھاپٹنم پولیس نے سات افراد بشمول تیلگو بگ باس کے مشہور این نوتن نائیڈو کی بیوی مدھو پریہ اور اس کے اسٹاف کو ایک 20 سالہ دلت ملازم کا سرمونڈھنے کے واقعہ کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

dalit employee beheaded, seven arrested in visakhapatnam andhra pradesh
دلت ملازم کا سرمونڈھنے کا واقعہ، سات افراد گرفتار
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 6:06 PM IST

تیلگو بگ باس کے مشہور این نوتن نائیڈو کی بیوی مدھو پریہ نے نائیڈو کے مکان میں اس ملازم کو چور قرار دیتے ہوئے اپنے اسٹاف کے ساتھ اس کا سر مونڈھ دیا تھا۔ وائیزاگ پولیس کمشنر منیش کمار سنہا نے اس دلت کا سر مونڈھنے کے واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کیا ہے۔

دلت ملازم کا سرمونڈھنے کا واقعہ، سات افراد گرفتار

سری کانت نامی اس ملازم نے کہا کہ اس نے چار ماہ پہلے نائیڈو کے مکان میں ملازمت اختیار کی تھی اور یکم اگست کو اس نے ملازمت چھوڑ دی تھی۔ اس پر برہم نائیڈو کی بیوی نے اس سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ سری کانت نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ اس کا سرمونڈھ دیا گیا ہے۔

'بہتر اسپورٹس پالیسی تیار کی جائے گی'

پولیس نے اس شکایت پر نوتن نائیڈو اور اس کے اسٹاف کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307, 342, 324, 323 اور دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سری کانت نے نوتن کے مکان میں چار ماہ کام کیا ہے۔

dalit employee beheaded, seven arrested in visakhapatnam andhra pradesh
دلت ملازم کا سرمونڈھنے کا واقعہ، سات افراد گرفتار

سری کانت نے بتایا کہ نوتن نے اس کو گھر پر طلب کرتے ہوئے اس پر چوری کا الزام لگایا۔ خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سری کانت نے اس کی شکایت پولیس سے کی جس کے بعد نوتن، اس کی بیوی اور اسٹاف نے اس کو گھر طلب کرتے ہوئے اس کا سر مونڈھ دیا۔ سری کانت نے اس کو چھوڑ دینے کے لیے خواہش کی، تاہم ان افراد نے نائی کو طلب کرتے ہوئے سری کانت کا سر منڈھوا دیا۔

پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔ اسی دوران دلت تنظیموں نے اس معاملہ پر احتجاج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.