ETV Bharat / state

گنٹور میں کپڑوں کی دکان میں کوویڈ سیفٹی روبوٹ تعینات - اردو نیوز

آندھرا پردیش کے گنٹور میں کپڑوں کے ایک شو روم میں منتظمین نے صارفین کی حفاظت کے لئے ایک روبوٹ لگایا ہے۔ یہ روبوٹ شوروم کے ساتھ ساتھ صارفین کی صحت کا بھی خیال رکھتا ہے۔ اور کوویڈ۔19 کے متعلق شعور بیدار کرتا ہے۔ منتظم ڈائریکٹر تامل ناڈو کے چننئی سے اس روبوٹ کو لائے ہیں۔

گنٹور میں کپڑوں کی دکان میں کوویڈ سیفٹی روبوٹ تعینات
گنٹور میں کپڑوں کی دکان میں کوڈ سیفٹی روبوٹ
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 2:11 PM IST

ریاست آندھرا پردیش کے گنٹور میں کپڑوں کی ایک بڑی دکان کے منتظمین نے کورونا وبا کے پیش نظر عوام کی صحت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایک روبوٹ کا انتطام کیا ہے اور اسے شو روم کے باب الداخلہ پر کھڑا کردیا ہے جو عوام میں کورونا وبا کے متعلق شعور بیداری پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ گنٹور میں کپڑے کی دکان کے منتظمین اس روبوٹ کو چننئی سے خاص طور پر لائے ہیں۔ منتظمین نے خلاصہ کیا ہے کہ روبوٹ کوویڈ وبا کے دوران شو روم میں آنے والے صارفین کی حفاظت کے لئے کام کرتا ہے۔ روبوٹ کپڑے کی دکان میں گاہکوں کے داخل ہوتے ہی ہاتھوں میں سینیٹائزر رکھ دیتا ہے۔ ساتھ ہی جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش بھی کرتا ہے۔ اگر ماسک نہیں پہنا ہوا ہے تو ماسک پہننے کا اشارہ دیتا ہے۔ یہ عمل مکمل ہوتے ہی روبوٹ گاہکوں کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

حتیٰ کہ شوروم کے اندر بھی روبوٹ گاہکوں کو اگر وہ ماسک نہیں پہنے ہوئے ہیں تو متنبہ کرتا ہے۔ روبوٹ کا دوسرا کام کسٹمرس کے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا بھی ہے۔ اس روبوٹ کو دفاعی نظام کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس روبوٹ کو چننئی میں خصوصی طور پر بنایا گیا ہے جس کی قیمت پانچ لاکھ روپیے طے کی گئی ہے اور اس کا نام زفیرہ رکھا گیا ہے۔ صارفین اس روبوٹ کو شوروم میں دیکھ کر حیران ہوجاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.