ETV Bharat / state

آندھرا میں کورونا ریکوری شرح 94 فیصد سے متجاوز - تعداد 6382 ہوگئی ہے

آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3967 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد پونے آٹھ لاکھ کے پار پہنچ گئی جبکہ مریضوں کی صحت یابی شرح بڑھ کر 94 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ریکوری شرح 94 فیصد سے متجاوز
ریکوری شرح 94 فیصد سے متجاوز
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 11:02 PM IST

جمعہ کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 775470 ہوگئی ہے۔اس دوران 25 افراد کی موت کے بعد ان کی تعداد 6382 ہوگئی ہے۔

ریاست میں متاثرین کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اچھا خاصا اضافہ درج کیا گیا ہے۔اس دوران 5010 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 730109 ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ ہی صحت یابی شرح بڑھ کر آج 94.15 پہنچ گئی جو قومی اوسط سے کافی زیادہ ہے۔

دفعہ 370 کبھی بحال نہیں ہوگی: رویندر رینہ

نئے معاملات کی بنسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سرگرم معاملات میں بھی کمی آئی ہے۔آج فعال معاملات کم ہوکر 38979 رہ گئی۔سبھی مریض مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں زیرعلاج ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں پورے ملک میں مہاراشٹر کے بعد آندھراپردیش دوسرے مقام پر ہے۔فعال معاملات کے معاملے میں آندھرا تمل ناڈو کے بعد پانچویں مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.