آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتاجارہا ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 765معاملات اس وبا سے متاثر پائے گئے۔
محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔
ان نئے معاملات میں دیگر ممالک سے واپس آئے 6اور دیگر ریاستوں کے 32افراد شامل ہیں۔
نئے معاملات کی تعداد کے لحاظ سے سب سے سرفہرست ضلع اننت پور ہے جہاں 127نئے معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے۔
دوسرے نمبر پر 118معاملات کے ساتھ ضلع کرنول ہے۔
سب سے کم صفر معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع سریکاکلم میں درج کئے گئے ہیں۔
اب تک بہ حیثیت مجموعی سب سے زیادہ معاملات کے لحاظ سے ضلع کرنول رہا ہے جہاں اب تک 2354معاملات درج کئے گئے جب کہ سب سے کم معاملات 93معاملات سریکاکلم ضلع میں بہ حیثیت مجموعی درج کئے گئے۔
ریاست میں 6437افراد صحت یاب ہوئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:'تلنگانہ میں اب تک 50 ہزار کورونا کے معائنے کئے گئے'
ان میں سب سے زیادہ صحت یاب ہونے والے افراد ضلع کرنول کی ہے جہاں 1147افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
سب سے کم 33افراد سریکاکلم ضلع میں ٹھیک ہوئے ہیں۔
اس ضلع میں متاثرین کی تعداد بھی کافی کم ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا سے 12اموات ہوئی ہیں۔
ان میں کرنول ضلع میں تین،ضلع سریکاکلم میں تین،وشاکھاپٹنم میں دو،چتور میں دو،کڑپہ میں ایک اور وجیانگرم میں ایک شامل ہے۔
ریاست میں کوویڈ19سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 218تک جاپہنچی ہے۔مختلف اسپتالوں میں علاج کے بعد روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد8008ہوگئی ہے۔
موجودہ طورپر مختلف اسپتالوں میں 9473افراد زیرعلاج ہیں۔