ETV Bharat / state

آندھراپردیش: کورونا کے سرگرم معاملوں میں کمی - محکمہ صحت

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس انفیکشن تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 702 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد جمعرات کو چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔

corona Update in Andhra Pardesh
کورونا کے سرگرم معاملوں میں کمی
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 10:33 PM IST

محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ1 ہزار 462 ہوگئی ہے۔ اس دوران 10 ہزار 712 افراد کے صحتیاب ہونے سے وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 8 ہزار 88 ہوگئی ہے۔ اس دوران 72 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 177 ہوگئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہےکہ ریاست میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 84.47 فیصد ہوگئی جو بدھ کو 83.90 فیصد تھی۔
ریاست میں سرگرم معاملوں میں 2 ہزار 82 کی کمی درج کی گئی جس سے کل معاملے 88 ہزار 197 رہ گئے جو بدھ کو 90ہزار 279 تھے۔ سبھی متاثر مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

بھوپال: 'قومی بے روزگاری دیوس' کے موقع پر احتجاج

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر آندھرا پردیش انفیکشن کے معاملے میں ملک میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ سرگرم معاملوں میں آندھرا پردیش، کرناٹک کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.